30 جون، 2023، 7:21 PM

مسلمان، قرآن پاک کی توہین کا جواب ضرور دیں گے، ایرانی اسپیکر

مسلمان، قرآن پاک کی توہین کا جواب ضرور دیں گے، ایرانی اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سویڈن کی حکومت اور پولیس کے قرآن پاک کی توہین کی بنیاد فراہم کرنے والے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اس گستاخی کا جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی خبر کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوئڈن میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھاکہ "سویڈن کی حکومت اور پولیس کی قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک عمل کو آزادی  بیان وعمل کے جھوٹے نعرے تلے چھپانے کی مذموم کو شش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ " مسلمانان عالم،مراجع تقلید کے موقف اوراسلام کے مقدس قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس توہین آمیز اقدام کا مناسب جواب دیں گے۔"

News ID 1917519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha